Tumhaare Abba Jaan Jail Mein
Posted By: Akram on 09-08-2019 | 18:04:02Category: Political Videos, News’’تمھارے ابا جان ہر وقت جیل میں ۔۔۔۔‘‘بلاول کی پولی کلینک میں فریال تالپور سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ بڑا راز فاش ہو گیا
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد پولی کلینک میں اپنی پھپھو فریال تالپور سے ملاقات کرکے ان کی خیریت معلوم کی۔بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب اہلکار ڈاکٹرز کی تجویز کے برخلاف فریال تالپور کو اسپتال سے اڈیالہ جیل لے جانا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری زبان بند نہیں کروا سکتے، ظلم کے خلاف ہم ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔فریال تالپور کو شوگر لیول ہائی ہونے پر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا معائنہ کیا گیا اور طبی امداد دی گئی۔واضح رہے کہ فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کے بعد حکومت ابھی تک گومگو کی کیفیت میں ہے، سو چ رہی ہے کیا کیا جائے؟،وزیر اعظم امریکہ سے دوستی کی بات کرتے ہیں تو اب ان سے ثالثی مانگیں،کشمیر کے لوگ اور قیادت سوال کر رہے پاکستان ہمارے لئے کیا کر رہاہے،پیپلز پارٹی کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے،بلاول بھٹو زرداری عید نماز مظفرآباد میں پڑھیں گے،وزیر خارجہ چار دن بعد چین گئے،حکومت روایتی سفارتکاری میں پھنسی ہوئی ہے۔کشمیر کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارتی اقدامات پر حکومت ابھی تک گومگو کی کیفیت میں ہے، بھارت نے متنازع حصے کو ضم کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ حکومت ابھی تک سوچ رہی ہے کیا کیا جائے؟،حکومت نے چار دن بعد سفیروں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ہمارا دفتر کیا کر رہا تھا؟کشمیر کے لوگ اور قیادت سوال کر رہے پاکستان ہمارے لئے کیا کر رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید نماز مظفرآباد میں پڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پورا کشمیر نشانے پر ہے،حکومت او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائے،یہ ڈیڑھ دو دن کا اجلاس بلا کر گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوامی متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو بلایا جائے، مقبوضہ ویلی میں ریڈ کراس کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک روایتی سفارتکاری میں پھنسی ہوئی ہے۔