Top Rated Posts ....
Search

Breaking News - India Maryam Nawaz Ko...

Posted By: Abid on 09-08-2019 | 17:58:56Category: Political Videos, News




بڑا تہلکہ :انڈیا مریم نواز کو قتل کرواکے الزام پاک فوج پر لگا کر کشمیر کے ساتھ ۔۔۔۔ مریم نواز اس وقت کہاں اور کتنی سیکورٹی میں ہیں ؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار زید زمان حامد نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زید حامد نے اپنے فالورز سے کہا ’ میں آپ کو ایک اندر

کی خبر دینے جارہا ہوں، مریم نواز کو ان کی زندگی بچانے کیلئے گرفتار کیا گیا، بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔‘زید حامد نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے مریم نواز کو ایک سیاسی ریلی کے دوران اسی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس طرح بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا ۔ انڈیا مریم نواز کو اس لیے قتل کرانا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام پاک فوج پر عائد کیا جاسکے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پورے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔ زید حامد نے کہا کہ اپنی گرفتاری پر مریم نواز کو شکرگزار ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ناجائز قابض فوج کو ہندوستان کے آئین میں کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرنے کی دفعات 370 اور35اےختم کرکے مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا گیا ہے،ہمارے وزیر خارجہ کام کم، اداکاری زیادہ کرتے ہیں، بھارت جارحانہ اقدامات کررہا ہے لیکن وزیر اعظم اپوزیشن سےبھارت کےخلاف کارروائی کاپوچھ رہے ہیں،وزیر اعظم کوکشمیر کے مسئلے پر طاقتوراور جارحانہ موقف اپنانا چاہئے ، حکومت کو سفارتی تعلقات کم کرنے کی بجائے ختم کرنے چاہئے تھے،سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی کے ساتھ ساتھ فضائی حدود بھی بند کرنی چاہئے،حکومت کو آزادی کشمیر کے لئے اپوزیشن اور پوری قوم کے اتحاد و اتفاق سے ایک جامع روڈ میپ پیش کرنا چاہئے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.