Top Rated Posts ....
Search

Judge Arshad Malik video scandal case

Posted By: Abid on 03-08-2019 | 18:40:30Category: Political Videos, News




جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس:میاں طارق کا بیٹا اس وقت کس کی قید میں ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزم میاں طارق کی بیٹی ردا طارق کی بھائی فیصل طارق کی بازیابی کیلئے درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کس

نے فیصل طارق کو لاپتہ کیا؟ وکیل نے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے نے ۔ فیصل طارق سے آخری دفعہ لاہور میں بات ہوئی وہ اسلام آباد آرہا تھا۔ وکیل نے کہاکہ میاں طارق کو بھی 10 جولائی کو اٹھایا گیااور 16 جولائی کو پیش کیاگیا۔ فیصل طارق کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ وکیل نے کہاکہ فیصل طارق کو کہاں رکھا گیا ہے فیملی کو بھی معلوم نہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی جس میں چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے تفتیش کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ڈان نیوز کے مطابقاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو ہدایت کی کہ درخواست لاہور کی متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے جہاں کا علاقائی دفتر اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے،اس کے ساتھ جج نے درخواست پراسیکیوشن کو لوٹاتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے پاس اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں۔رپورٹ کے مطابق نیب نے حال ہی میں چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں 31 جولائی کو مریم نواز کا بیان بھی قلمبند کیا گیا تھا۔اس ضمن میں نیب نے جب مریم نواز کو طلب کیا تو انہوں نے جواباً کہا کہ وہ تفتیش میں نیب کے احترام کی وجہ سے نہیں بلکہ اسے بے نقاب کرنے کے لیے شامل ہوں گی۔خیال رہے کہ مریم نواز بدھ کے روز نیب حکام کے سامنے پیش ہوئی تھیں، کمپنی کی بڑی شراکت دار کی حیثیت سے انہوں نے چوہدری شوگر ملز کی مشتبہ مالی ٹرانزیکشن کے حوالے سے 45 منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔نیب میں طلبی کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’نیب سے واپس آگئی، انہیں بتایا کہ خاندانی کاروبار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات اور کھربوں دفعہ دیے گئے جوابات سے ایجنڈے پر چلنے والی جے آئی ٹی بھی کچھ نہیں پا سکی‘ ’لیکن چونکہ نیب کو لوگوں کو نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، لہٰذا یہ مضحکہ خیز کھیل جاری رہے گا‘اس کیس میں تحقیقات کے لیے نیب نے حسن اور حسین نواز کو بھی طلب کیا تھا البتہ وہ پیش نہ ہوئے۔شریف خاندان کے اراکین منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چوہدری شوگر ملز میں مشتبہ شراکت دار کی حیثیت سے تفتیش کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ شوگر ملز کے مالکان کے خلاف شواہد مبینہ طور پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.