Another video has surfaced
Posted By: Akram on 01-08-2019 | 18:44:56Category: Political Videos, Newsایک اور ویڈیومنظر عام پر آگئی،بیرسٹر سیف نے قرارداد کے حق میں 54 ووٹ آنے کے الفاظ کیوں ادا کیے؟کیا نتیجہ تبدیل کیاگیا؟سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کی ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر 64 اراکین
نے حمایت کی تھی جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کا آغاز کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں جس کے ساتھ دونوں اپنے اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔پریزائڈنگ افسر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر سیف نے ووٹنگ پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے حق میں 50 ووٹ ڈالے گئے جس کی وجہ سے یہ منظوری کیلئے مطلوبہ 53 ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے یہ قرارداد مسترد کی جاتی ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں 45 ووٹ پڑے اور 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ووٹنگ کے عمل کے بعد سوشل میڈیا پر بیرسٹر سیف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ووٹوں کی گنتی کے دوران قرارداد کے حق میں 54 ووٹ آنے کے الفاظ ادا کرتے دیکھا گیا سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے خود یاد نہیں کہ میں کیا پوچھ رہا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ میرے خیال سے میں کْل ووٹس کی تصدیق کر رہا تھا لیکن اگر کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دے کر کارروائی کا ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے بہتر ہے کہ اپنے گریبان میں خود جھانکے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے مناظر کیمرے نے قید کر لیے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جس طرح 2018 کے عام انتخابات میں تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ن لیگ جیت گئی تو نتائج روک کر رزلٹ تبدیل کر دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ اسی طرح آج بدترین دباؤ اور ہتھکنڈوں کے باوجود اپوزیشن جیت گئی تو اناؤنسمنٹ کے وقت نتیجہ تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے مقابلے میں اب فرق صرف اتنا ہے کہ دھاندلی کے مناظر کیمرہ نے قید کر لیے۔