Sunny Leone Mobile Number In Movie
Posted By: Abid on 30-07-2019 | 18:32:20Category: Political Videos, Newsسنی لیونی نے فلم میں اپنا موبائل نمبر بتادیا۔۔۔ شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر آگئی
نئی دلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ارجن پٹیالہ میں اپنا موبائل فون نمبر بتایا لیکن درحقیقت وہ نمبر دلی سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی کا تھا اور جب سے اس کا نمبر سنی لیونی کی زبان سے پبلک ہوا ہے بیچارے کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
فلم ارجن پٹیالہ کے شروع میں ہی سنی لیونی نے مختصر سا کردار نبھایا ہے۔ سین کچھ یوں ہے کہ سنی لیونی تھانیدار ارجن پٹیالہ (دلجیت دسانج) کو شکایت درج کرانے آتی ہیں اور انہیں بول کر اپنا نمبر بتاتی ہیں۔ سنی لیونی کی جانب سے ایسے ہی ایک رینڈم نمبر بتایا گیا تھا لیکن انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہ حقیقت میں بھی کسی کا نمبر ہوسکتا ہے اور لوگ اس بات کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے جو نمبر بتایا تھا وہ درحقیقت دلی کے علاقے موریہ انکلیو کے رہنے والے پنیت اگروال کا ہے جو ایک نجی کمپنی میں سینئر ایگزیکٹو ہے۔ جب سے فلم ریلیز ہوئی ہے تب سے پنیت کو اپنے موبائل فون پر فحش پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔سنی لیونی کے متاثرہ کردہ شخص پنیت اگروال کا کہنا ہے کہ جب وہ کسی سے بھی نمبر کے بارے میں پوچھتے ہیں تو انہیں یہی جواب ملتا ہے کہ فلم میں سنی لیونی نے یہ نمبر دیا تھا۔ ٹیلی فون کالز اور فحش پیغامات سے تنگ آئے پنیت نے اداکارہ کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرادی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں بغیر اجازت کسی کا نمبر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فحش فلموں میں آنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس وقت یہ ان کیلئے بہترین تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کی بیٹیاں بھی فحش فلموں میں کام کرنا چاہیں گی تو وہ اس بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔سنی لیونی نے ارباز خان کے پروگرام ’پنچ‘ میں شرکت کی ، اس پروگرام میں اداکاروں سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے سوالات یا ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے۔ سنی لیونی کے بارے میں ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا تھا کہ ’ سنی لیونی کو پتا تھا کہ فحش فلموں پر پابندی لگنے والی ہے اس لیے انہوں نے یہ کام چھوڑ کر بالی ووڈ میں انٹری دے دی‘ ۔