Top Rated Posts ....
Search

India will deliberately lose the match to England

Posted By: Joshi on 26-07-2019 | 10:05:49Category: Political Videos, News




”بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہار جائے گا“ ورلڈکپ کے دوران یہ تبصرہ کرنا سابق کرکٹر باسط علی کو مہنگا پڑ گیا ، ایسی سزا سنا دی گئی کہ جس کی کوئی امید بھی نہیں کر سکتا تھا
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر باسط علی کی بطور کوچ تعیناتی روک کر اس بیان کی وضاحت طلب کی ہے جو انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے دوران ایک ٹی وی پروگرام میں دیا تھا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے بھارت جان بوجھ

کر میچ ہار جائے گا۔نجی خبر رساںادارے کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی کی بطور ریجنل کوچ تعیناتی روک دی گئی ہے اور انہیں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ چونکہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور پی سی بی کیلئے کام بھی کر رہے تھے تو انہیں ٹی وی پر اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ باسط علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کیلئے انگلینڈ اور دیگر ٹیموں سے جان بوجھ کر میچ ہار جائے گا اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست نے ناصرف پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بنا دی بلکہ اس میچ کو بھی مشکوک نگاہوں سے دیکھا جانے لگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باسط علی کے اس بیان سے پی سی بی کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت تھے اور نہ ہی کوئی امکانات، اور اس وجہ سے پی سی بی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب باسط علی کی بطور ریجنل کوچ تعیناتی کے بارے میں دوبارہ غور کیا جا رہا ہے کہ اگر انہیں یہ عہدہ دیا گیا تو اس سے بین الاقوامی سطح پر پی بورڈ کی ساکھ پر کیا اثر پڑے گا۔ کہ اب باسط علی کی بطور ریجنل کوچ تعیناتی کے بارے میں دوبارہ غور کیا جا رہا ہے کہ اگر انہیں یہ عہدہ دیا گیا تو اس سے بین الاقوامی سطح پر پی بورڈ کی ساکھ پر کیا اثر پڑے گا۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.