Lot of people export 326 billion
Posted By: Akbar on 26-07-2019 | 07:44:07Category: Political Videos, Newsعوام کے لوٹے 326ارب برآمد، خزانے میں جمع :چیئرمین نیب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اولین ترجیح ہے ، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 326 ارب روپے ریکارڈرقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے ، مضاربہ اورمشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے اب تک43 بڑے ملزمان کو گرفتارکیا،بعض مقدمات کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے ،وہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ،
چیئرمین نیب نے ملک بھر سے آنے والے شکایا ت کنندگان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ سے سنیں اور بعض شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق احکامات جاری کئے ،شکایات کنندگان نے چیئرمین نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔جسٹس ( ر ) جاوید اقبال نے نیب افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور شکایات کنندگان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے ، اس سلسلہ میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔