Looks like you have enough pain in your stomach
Posted By: Ahmed on 24-07-2019 | 19:45:14Category: Political Videos, Newsلگتا ہے تمہارے پیٹ میں کافی درد ہے کیونکہ۔۔۔۔ پاکستان آنے والی معروف غیر ملکی بلاگر نے مریم نواز کوناقابل یقین جھٹکا دے دیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان آنے والی معروف غیر ملکی ولاگر نے مریم نواز کی جانب سے عمران خان کے دورہ امریکہ پہ تنقید پر انہیں اسپغول کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم ایسے
لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔اب اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے معروف ولاگر سنتھایہ ریچی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ’’میں نے سنا ہے کہ اسپغول کا چھلکا پیٹ درد کے لیے اچھا ہوتا ہے‘‘۔سنتھایہ ریچی نے وزیاعظم عمران خان کی مقبولیت کو ن لیگ کے پیٹ کی درد قرار دیتے ہوئے انہیں اسپغول کھانے کا طنزیہ مشورہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ ہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم پاکستان سکیورٹی کلیئرنس کیلئے آئی تھی ،جلد پاکستان کے ایئرپورٹس کو امریکن ایئر لائنز کیلئے کلیئر کر دیا
جائے گا،پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے جہازوں کی کمی ہے ، پارٹس فراہم کرنیوالوں نے قومی ایئرلائن کو ڈیفالٹر کردیا ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، سابق مرحوم صدر ایوب خان کے بعد ایسا دورہ عمران خان کو ملا، کشمیر کا مسئلہ حل کروانے اور افغانستان میں امن کے قیام میں عمران خان کا کردار بہت اہم ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے‘ جہازوں کی کمی ہے‘ پارٹس فراہم کرنے والوں نے قومی ایئر لائن کو ڈیفالٹر کر دیا ہے۔پی آئی اے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔ پی آئی اے کے بزنس پلان کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جون میں 777 اور 320A جہاز شامل کئے ہیں اور ہر سال پانچ جہاز فلیٹ میں شامل کئے جائیں گے۔گلگت میں جہاز حادثہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے رن وے کی وجہ سے گلگت حادثہ پیش آیا۔ حج آپریشن پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو لاکھ حاجی پاکستان سے سعودی عرب گئے ہیں۔ ایک لاکھ تراسی ہزار حاجی پی آئی اے سے گئے ہیں روٹ ٹو مکہ آئندہ سال سے کراچی اور لاہور سے بھی شروع ہو گا۔ سامان کی ریپنگ کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریپنگ دنیا بھر میں لازمی ہے‘ میں خود ریپنگ کے حق میں ہوں۔مگر سول ایوی ایشن نے اپنی طرف سے ریپنگ لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس افسر کیخلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے