Imran Khan's visit to the United States worked
Posted By: Abid on 24-07-2019 | 03:27:44Category: Political Videos, Newsعمران خان کا دورہ امریکہ کام کر گیا۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رائے بدلتے ہوئے پاکستان کو بڑا سرپرائز دے ڈالا، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہوئی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات میں
خاص طور پر پاکستان کے ایجنڈے کے مطابق امریکہ کو یہ بآور کروایا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات کو ماضی میں ٹشو پیپر کی طرح استعامل کیا گیا۔ماضی میں پاک امریکہ تعلقات تیسرے ملک کی وجہ سے بگڑے ۔ ملاقات کا مقصد امریکہ میں اس بات کا احساس پیدا کرنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دو طرفہ ہونے چاہئیں۔ ملاقات میں اس بات پر کافی زور دیا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات دو طرفہ بنیاد پر ہونا چاہئیں۔کسی تیسرے ملک کی وجہ سے ان تعلقات کوؤ متاثر نہیں ہونا چاہئیے اگر پاکستان چین کے ساتھ پراجیکٹ کر رہا ہے تو امریکہ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئیے اور اگر پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں تو پھر بھی امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔بھارت یا کسی اور ملک کی وجہ سے پاکستان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین شارٹ ٹرم ریلیشن نہیں ہونا چاہئیے۔اگر پاکستان اور امریکہ کے دور رس تعلقات شروع ہو جاتے ہیں تو انہیں قائم رہنا چاہئیے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ہر کوئی ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے لہٰذا الزام تراشی بند ہونی چاہئیے۔ صابر شاکر نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک اور بریکنگ نیوز بھی آ سکتی ہے ، ہماری اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ہے، اور امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی یہ دعوت قبول بھی کر لی ہے ۔لیکن وہ دورہ کب کریں گے اور اعلان کب ہو گا اس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پہلے ہی اس نوعیت کا کوئی اعلان ہو جائے۔ لیکن یہ خبر ہم شئیر کر رہے ہیں کہ دعوت دے د ی گئی ہے اور دعوت قبول بھی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی قیادت کو اس بات کا احساس دلایا کہ سی پیک منصوبہ ہر گز امریکہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس راہداری کے کھلنے سے فائدہ ہی ہو گا نقصان نہیں ہو گا ۔ انہوں نےبتایا کہ سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کو بھی سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی دہے۔