It was not said that the house will come if the change comes
Posted By: Abid on 21-07-2019 | 07:02:15Category: Political Videos, Newsکہا تھا ناں خان آئے گا تو تبدیلی آئے گی : عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ اور سابق حکمرانوں کے دوروں کی لاگت میں کیا فرق ہے ؟ اعداد وشمار نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا
واشنگٹن (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر ٹرمپ سمیت آئی ایم ایف کے سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے
اس دورے کے اخراجات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیاہے ۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیاہے ، یہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سادگی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام اضافی اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہے ۔“ وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمد پر پاکستانی شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ آج رات وہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔