Top Rated Posts ....
Search

I do not want Imran Khan to be a Pakistani embassy

Posted By: Abid on 21-07-2019 | 00:27:30Category: Political Videos, News




’میں چاہتاہوں عمران خان پاکستانی سفارتخانےمیں نہیں بلکہ میرے محل میں قیام کریں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر نے وزیراعظم کے وائٹ ہاوس کے دورے کی خواہش کا اظہار کردیا، عمران خان 3 روزہ دورہ امریکا کیلئے 21 جولائی کو روانہ ہوں گے اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ انہیں امریکی صدارتی محل میں ٹھہرانے کا خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل ہی واشنگٹن میں پہنچ گئے ہیں۔جمعہ کے روز وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ززیراعظم عمران خان امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کا دورہ کریں۔
امریکی صدر خود وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاوس میں استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے مختصر دورہ امریکا کے دوران 2 مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم دورہ امریکا کے درمیان ورلڈ بینک کے حکام اور تاجروں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی بزنس سمٹ سے بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان ایک کمرشل فلائیٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے، اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری مہم کو فروغ دینے کیلئے خصوصی طیارے سے امریکا جانے سے گریز کریں گے، اور واشنگٹن میں مہنگے ہوٹل میں قیام کرنے کی بجائے پاکستانی سفارت خانے میں ہی قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر کل 60 ہزار ڈالرز کا خرچ آئے گا۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.