Shadi Karne Ke Bawjood Mujhe Biwi Banna Pasand Nahi Female Singer
Posted By: Abid on 12-07-2019 | 08:24:26Category: Political Videos, Newsشادی کرنے کے باوجود مجھے ’بیوی‘ بننا پسند نہیں۔۔۔۔ خفیہ شادی ایکسپوز ہونے پر نامور گلوکارہ نے ناقابل یقین بیان داغ دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ، لکھاری و موسیقار 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کو تسلیم کیا تھا۔مائلی سائرس اپنی مفرد اسٹائل پرفارمنس کی وجہ سے
دنیا بھر کے کروڑوں نوجوانوں کی پسندیدہ ترین گلوکارہ ہیں، ساتھ ہی وہ خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کی آئیڈل بھی ہیں۔مائلی سائرس کو اپنے نیم عریاں فیشن اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔یہی نہیں بلکہ مائلی سائرس کو متنازع جنسی رجحانات کے باعث بھی تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے۔مائلی سائرس کو اگرچہ جنسی رجحانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم انہوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر بات نہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ جنسی رجحانات کے حوالے سے کافی پیچیدہ ہیں۔فیشن میگزین ’ایلے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 26 سالہ مائلی سائرس نے اعتراف کیا کہ وہ ایسے جنسی رجحانات رکھتی ہیں جن پر لوگوں کو فوری طور پر یقین نہیں ہوتا۔گلوکارہ و موسیقار کا کہنا تھا کہ یہ بات کتنی عجیب ہے کہ انہوں نے ایک مرد سے شادی کی ہے، تاہم اب بھی وہ جنسی طور پر خواتین کی جانب زیادہ مائل ہوتی ہیں۔انٹرویو کے دوران ملی سائرس نے خود کو مخالف جنس میں دلچسپی رکھنے والی خاتون قرار دیا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ہم جنس افراد بھی ان کے لیے کشش رکھتے ہیں۔انہوں نے شادی اور جنسی رجحانات پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں پر لوگ کسی دوسرے کو ان کے ہر طرح کے رویوں اور رجحان کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔انہوں نے اپنے شوہر لیام ہیمس ورتھ