Top Rated Posts ....
Search

Maryam Bibi Ne Jo Kaha Woh Darust Nahi

Posted By: Abid on 05-07-2019 | 04:56:14Category: Political Videos, News




مریم بی بی نے جو کہا وہ درست نہیں ، حقیقت کیا ہے ۔۔۔۔۔ مزاحمتی مریم نواز کے بیان پر مفاہمتی شہباز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا
کراچی (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف رہبر،میں صدر،مریم بیٹی،بھتیجی،نائب صدر،آئندہ ڈسپلن ہو گا ،اختلافات پارٹی کا حسن ہیں ، رانا ثناء اللہ کے سیاسی مخالفین بھی یہ الزام ماننے کو تیار نہیں،کسی بھی وقت مجھے گرفتار کرلیں گے،میں اس کے لئے تیار ہوں ،



ملک کے غریب عوام کے لئے لڑوں گا، فاشسٹ عمران خان میں ہٹلر کے جراثیم سامنے آ رہے ہیں،11 مہینے بعد ہی عمران خان ایکسپوز ہو چکے ہیں۔جیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پہلی بار مریم نواز کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی صدر اور مریم نائب صدر، ان کی بھتیجی اور بیٹی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کا رہبر ایک ہے اور وہ ہے نواز شریف، اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں لیکن ڈسپلن کا تقاضا ہے کہ اختلاف پارٹی کے اندر ہوں، آئندہ پارٹی ڈسپلن کو یقینی بناؤں گا، ہر فیصلہ پارٹی مشاورت سے کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو لوگوں سے ملاقات سے منع کر دیا گیا، خاندان کے بھی صرف 5 افراد کو ملنے کی اجازت دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں خیبرپختونخوا میں کتنی یونیورسٹیاں اور اسپتال بنائے گئے؟شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں 72 کلومیٹر میٹرو 100 ارب روپے میں بنا، پشاور میٹرو ابھی بھی کھنڈرات کی شکل میں ہے اور اس کی تکمیل کا بھی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے جھوٹے ترین وزیراعظم ہیں جو دن رات عوام کو سبز باغ دکھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کے زور پر روپے کی قدر گروائی گئی، آج ڈالر 160 پر پہنچ چکا ہے، دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہو چکی ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آئی ایم ایف کو غرض نہیں کہ



غریب زندگی کیسے بسر کرتا ہے۔انہوں نے عمران خان کو یوٹرن ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کی ایمنسٹی اسکیم کی عمران خان نے مخالفت کی تھی، ہماری ایمنسٹی اسکیم میں 124 ارب روپے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس ایمنسٹی اسکیم کی مخالف کرتے تھے آج اسے گلے لگا لیا ہے، عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت فلیٹ ڈکلیئر کیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ 11 مہینے بعد ہی عمران خان ایکسپوز ہو چکے ہیں، اب فاشسٹ بن رہے ہیں اور ہٹلر کے جراثیم سامنے آ رہے ہیں، ایسا نہ ہو دیر ہو جائے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں۔اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو اسلام آباد میں رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے، رہبر کمیٹی کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔عمران خان نے مخبر بن کر رانا ثناء پر 15کلو ہیروئن کا کیس بنایا،صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ نام پر متفق ہو جائیں گی۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان خود کو دنیا کے قابل ترین آدمی سمجھتے ہیں، عمران خان آج خود ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، ڈر ہے کہ عمران خان نظام کی چھٹی کروا دیں گے۔مجھے علم ہے کہ کسی وقت بھی مجھے گرفتار کرلیں گے، میں اس کیلئے تیار ہوں، میں پاکستان آیا ہوں تو مجھے اس کا اچھی طرح علم تھا کہ یہ مجھے گرفتار کرلیں گے، مجھے گرفتار کرلیں لیکن میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کے غریب عوام کے لئے لڑوں گا، کسان کے لئے،



یتیم کے لئے، بیوہ کے لئے، میں تعلیم کے لئے لڑوں گا، میں علاج کیلئے لڑوں گا، اللہ کی قسم میں لڑوں گا،آج میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، الحمداللہ وہ بڑے حوصلے میں ہیں، اللہ پر ان کا بھروسہ ہے۔الحمداللہ وہ ہشاش بشاش لگے گو کہ آپ جانتے ہیں لوگوں سے ان کا ملنا مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، فیملی میں سے بھی صرف پانچ افراد مل سکتے ہیں، یہ میں نے بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں دیکھا، میں خود جیلوں میں رہا ہوں، مشرف دور میں ڈیڑھ سال جیل میاں صاحب کے ساتھ کاٹی، اس سے پہلے بھی میں نے جیل کاٹی لیکن اس طرح کی فسطائیت اور بدترین چنگیزی میں نے نہیں دیکھی، جو یہ کام کررہے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ میاں انہیں عقل دے کیونکہ کل کو ان کو بھی اس طرح کے حالات سے گزرنا پڑسکتا ہے۔بجٹ پاس ہونے کے بارے میں ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ وہاں پر موجود تھے، ہم نے بجٹ کی بھرپور اپوزیشن کی، جو عوام دشمن شقیں تھیں، مثال کے طور پر مفت ادویات جو نواز شریف کے دور میں یہاں پر اسپتالوں میں تھیں اور اعلیٰ کوالٹی کی اسپتالوں میں ادویات تھیں ان کو بند کردیا گیا، ہم نے اس کی ڈٹ کر مخالفت کی، بازاروں میں دوائیاں دگنی ہوگئیں، اب حالت یہ ہے کہ ایک عام گھرانے کا مریض اگر بیمار ہوجائے تو دوائی اور علاج کے بغیر ہی وہ اس دنیا سے کوچ کرجائے اور امیر آدمی علاج اور دوائی کے بغیر نہ مرے، یہ تفاوت۔ اس کے علاوہ کسان کے خلاف، مزدور کیخلاف، طالب علم کے خلاف جو اس بجٹ کے اندر تباہ کن شقیں تھیں ہم نے اس کی بھرپور مخالفت کی۔(ش س م)



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.