We have to think by becoming a nation
Posted By: Joshi on 28-06-2019 | 08:32:51Category: Political Videos, News’’ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔۔۔‘‘ معاشی حالت سے دوچار پاکستان کو مشکلات سے کیسے نکالنا ہے؟ آرمی چیف نے پاکستانیوں کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت سے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت سے متعلق منعقد کیے جانے والے سیمینار میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
بطور مہمان خصوصی قومی معیشت سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ معاشی خودمختاری کے بغیر قومی استحکام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے۔مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔ حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے مسائل پر ہمیں کُھل کر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ ماضی میں مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔مشکل معاشی حالات مالی بد انتظامی کا نتیجہ ہیں۔ مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابیوں کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں ہے۔ مشکل معاشی حالات سے متحد ہو کر نکلنا پڑے گا۔ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے اقتصادی محاذ میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ معیشت اور سکیورٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔مشکل معاشی حالات سے نکلنا عام آدمی کی بات نہیں ہے۔حکومتی اقدامات کی کامیابی کے لیے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اب ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہو گا۔ انشاء اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔