Top Rated Posts ....
Search

Hindustaan Ka Badshah (King of India) Aur Allah Ka Wali

Posted By: Akbar on 28-06-2019 | 08:29:34Category: Political Videos, News




حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ ساری زندگی مکان کے کونے میںاللہ کا قرآن پڑھتے رہے۔اللہ کا ولی ایک ایک دن میںپانچ پانچ قرآن پڑھتا ہے۔دن شروع ہوتا ہے قرآن شروع ہوتا ہے۔ دن ختم ہوتا ہے قرآن ختم ہوتا ہے۔لوگو!رات شروع ہوتی ہے قرآن شروع ہوتا ہے۔رات ختم ہوتی ہے قرآن ختم ہوتا ہے۔اللہ کا ولی قرآن پڑھتا رہا پڑھتا رہا،زندگی کی شام ہوگئی آخری وقت آگیا۔اللہ کا ولی وصیت نامہ لکھ رہا ہے۔
”میرا جنازہ وہ پڑھائے جس نے جمعہ کی جماعت نہ چھوڑی ہوئے۔میرا جنازہ وہ پڑھائے جس نے عصر کی سنتیں نہ چھوڑی ہوں۔میرا جنازہ وہ پڑھائے جس نے تہجد کی نماز نہ چھوڑی ہو۔لوگو! بڑی سخت شرط ہے۔میرا جنازہ وہ پڑھائے جس نے غیر محرم کو غلط نظر سے نہ دیکھا ہو“۔
اللہ کا ولی اللہ کو پیارا ہوگیا۔سورج غروب ہونے کے قریب ہوگیا۔بڑی بڑی پگڑیوں والے ،بڑی بڑی دستاروں والے،بڑے بڑے جبے والے اب کون جنازہ پڑھائے ،آگے آنے کی جرا¿ت کون کرے۔ آج کا مسلمان جھوٹ بولتا ہے تو قسم کھاکر بولتا ہے۔اس وقت جھوٹ بولنا گوارا ہی کوئی نہیں کرتا۔عصر کا وقت ہوگیا دنیا دیکھ رہی ہے، کون آگے آئے۔ایک بندہ صفیں چیرتا چیرتاآگے نکلا،کفن کا کپڑا منہ سے ہٹایا،اورکہنے لگا۔
”اللہ والے تم تو چلے گئے میرا راز فاش کرگئے ہو۔یارب جانتا یا میں جانتا ہوں،اوہ لوگو! میںمزدور آدمی نہیں، میں ملازم نہیں،میں ہندوستان کا بادشاہ” شمس الدین التمش “ہوں۔زندگی گزر گئی ہے، عصر کی سنتیں نہیں چھوڑیں ۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے جمعہ کی جماعت نہیں چھوڑی۔جب سے ہوش سنبھالا ہے تہجد کی نماز نہیں چھوڑی۔ زندگی گزر گئی ہے ،جب سے ہوش سنبھالا ہے،ماں ،بہن، بیٹی،اور بیوی کے علاوہ میں نے کبھی کسی کو غلط نظر سے نہیں دیکھا،غیر محرم کا چہرہ نہیں دیکھا۔
لوگو! سوچو تو سہی جب بادشاہ کا یہ حال ہوگا تو عوام کا کیا حال ہوگا۔ جب بادشاہ اتنا نیک ہوگا ،عوام کتنی نیک ہوگی؟۔
آج پاکستان کا یہ حال کیوں ہوگیا۔ ہر بندہ جھوٹ بولتا ہے۔ دل میں کھوٹ ہو،زبان پر جھوٹ ہو،تو پھر چاہتے ہو رب رحمت کی بارش کرے۔ آئے ہائے۔پھر چاہتے ہو پاکستان امن کا گہوارا بن جائے۔ آئے ہائے۔افسوس


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.