See what you want to do with me
Posted By: Akbar on 27-06-2019 | 02:56:38Category: Political Videos, Newsدیکھیں میرے ساتھ جو مرضی کر لیں مگر اسے تو بخش دیں ۔۔۔ آصف زرداری کا آج جج ارشد ملک سے کیا دلچسپ مکالمہ ہوتا رہا ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران جج ارشد ملک اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے جب کہ آصف زرداری نے انور مجید کے صاحبزادوں سے بہتر رویہ رکھنے کی درخواست کی۔نیب کی ٹیم سخت سیکیورٹی میں آصف زرداری کو لے کر عدالت پہنچی
جہاں سماعت کے موقع پر رحمان ملک، نیئر بخاری، شیری رحمان اور عبدالغنی مجید کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔دورانِ سماعت آصف زرداری نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے بیٹے عبد المجید غنی کو اپنے ساتھ بٹھا لیا۔زرداری کی انور مجید کے بچوں کے ساتھ بہتر سلوک کی درخواستاس موقع پر آصف زرداری اٹھ کر جج کے سامنے پیش ہوئے اور کہاکہ جو کیس بنانا ہے ضرور بنائیں لیکن ان (انور مجید کے صاحبزدوں) کے ساتھ رویہ تو بہتر رکھیں، یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے۔سابق صدر نے عدالت میں کہا کہ جیل میں بہت رہا ہوں، جیل میں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا، یہ وائٹ کالر کرائم ہے، یہ بچے پڑھے لکھے ہیں، نیب کم سےکم سلوک تو اچھا کرے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مگر سلوک اچھا کریں، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ راستےمیں سیکیورٹی انتظامات ہوں مگر کمرہ عدالت میں ہتھکڑی نہ لگائیں، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے ان ملزمان کو ہتھکڑی لگا رکھی ہے؟آصف زرداری نے جواباً کہا کہ یہ ڈکیت نہیں اور نہ ملک دشمن عناصر ہیں، اس پر جج ارشد ملک نے سابق صدر سے مکالمہ کیا کہ یہ سماج دشمن عناصر ہیں۔جج ارشد ملک نے دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تین ملزم آئے تھے میں نے انہیں سماج دشمن عناصر کہا تھا، وہ ملزمان میرے سامنے آئے اور بولے ہم سماج دشمن نہیں بلکہ ہم اناج دشمن ہیں۔جج کی طرف سے سنائے گئے واقعے پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونجنے لگے۔