The Minister should be removed immediately
Posted By: Joshi on 25-06-2019 | 22:58:08Category: Political Videos, Newsوزیرداخلہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے
اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا ہے کہ وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹاکر شہریار آفریدی کو عہدے پر بحال کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے موجودہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے رویے سے متعلق وزیراعظم سے شکایت کی گئی ہے
۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے رویے سے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر انہیں وقت نہیں دیتے۔ اعجاز شاہ سے قبل جب شہریار آفریدی وزیر داخلہ تھے تو وہ انہیں ہمیشہ وقت دیا کرتے تھے۔