Top Rated Posts ....
Search

Tiger Shroff And Disha Patani Separate the paths

Posted By: Abid on 24-06-2019 | 22:35:46Category: Political Videos, News


ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی نے راہیں جدا کرلیں
ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔

ٹائیگر اور دیشا پٹانی کے درمیان گزشتہ تین سال سے قربتیں دیکھنے میں آرہی تھیں، اکثر دونوں اداکار ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے تھے لیکن دونوں نے کبھی بھی کھل کر ایک دوسرے سے کسی بھی تعلق کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی تردید کی۔


دونوں اداکاروں کے درمیان کئی بار تنازع بھی دیکھنے میں آیا۔ ابتداء میں ہریتھیک روشن کو بھی اس تنازع کی وجہ قرار دیا جانے لگا لیکن کچھ دن بعد یہ جوڑی تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہوجاتی لیکن اب دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ ٹائیگر اور دیشا نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر اور دیشا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے رشتے کو لے کر ان بن چل رہی تھی جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دنوں کے درمیان تنازع تو تھا لیکن وہ کبھی بھی اس تنازع کو میڈیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے تھے کیوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بھی چاہتے تھے جس کے بعد اب یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ محبت کے رشتے کے بجائے اب صرف دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی اب تک فلم ‘ باغی ٹو‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Sheikh Hasina wajid Arrested?

Sheikh Hasina wajid Arrested?

Views 25 | 06-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.