Saudi Arabia's Biggest Attack
Posted By: Akram on 24-06-2019 | 18:42:23Category: Political Videos, Newsریاض (نیوز ڈیسم)سعودی عرب کے ایک ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 21افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔عرب اتحاد کے حوالے سے گلف نیوز نے بتایا کہ اتوار کی رات ہونیوالے ڈرون حملے میں جاں بحق شخص کا تعلق شام سے بتایاگیا ہے ۔
کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ اس ایئرپورٹ سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں ، حملے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعدادوشمار ابتدائی تھے ، بعدازاں زخمیوں کی تعداد21تک جاپہنچی جن میں چار بھارتی ، دو مصری، 13سعودی اور دو بنگالی شہری شامل ہیں ۔ العربیہ کے مطابق ایک مشتبہ ڈرون نے سعودی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ، یہ کارروائی ممکنہ طورپر حوثی باغیوں کی طرف سے کی گئی ۔ادھر الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کے زیراہتمام چلنے والے المصیرہ ٹی وی نے بتایا کہ اتوارکو جنوبی سعودی عرب میں ابھاہا اور جزان ایئرپورٹ پر حملوں کے لیے ڈرون استعمال ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے اسی ’’ابھاہا ایئرپورٹ‘‘ کو پہلے ہی نشانہ بنایاجاچکاہے ، رواں ماہ کے آغاز میں راکٹ حملے میں دو بچوں سمیت 26افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اسے سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان واضح کر چکے ہیں کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملوں کا حساب دینا ہوگا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حوثی باغی اخلاق و قانون کے دائروں سے نکل کر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کا حملہ ایران کی طرف سے جارحیت میں اضافے کا ثبوت ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، حوثی باغیوں کے جرائم قابل معافی نہیں ہیں۔