Top Rated Posts ....
Search

The biggest deal of the century

Posted By: Abid on 24-06-2019 | 18:41:46Category: Political Videos, News


صدی کی سب سے بڑی ڈیل ۔۔۔ کیا عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں؟ الجزیرہ ٹی وی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
کراچی(نیوز ڈیسک ) کیا عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہیں؟۔ کیا بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے؟۔کیا امریکی صدر ٹرمپ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور بولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کے بعد عرب ممالک پر بھی

دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں؟۔خلیجی ٹی وی الجزیزہ نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بعض عرب ممالک کے سربراہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں تاہم انہیں اپنے ملکوں کی عوام کی مخالفت کا خوف ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض عرب ملک امریکا کی گود میں کھیل رہے ہیں اگر یہ اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ہیں تو یہ اس صدی کی سب سے بڑی ڈیل ہو گی۔

خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے آمدگی ظاہر کر چکا ہے۔ عمان کے خارجہ امور کے وزیر یوسف بن علاوی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں ایک ملک ہے اور ہم سبھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین کے دارلحکومت مناما میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس حقیقت سے واقف ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اسی طرح سلوک روا رکھا جائے اور اسرائیل پر بھی وہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔بقول اُن کے، ”دنیا بھی اس حقیقت سے آشنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ (دوسرے ملکوں کی طرح) اسرائیل کو وہی سلوک دینے کا وقت آگیا ہو، جس کے لیے اسے بھی وہی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی”۔بن علوی نے سربراہ اجلاس کو بتایا کہ ”ہم یہ نہیں کہ رہے کہ اب راستہ آسان ہے اور ہر طرف پھول کھلے ہوئے ہیں۔ لیکن، ہمارے لیے اولیت اس بات کی ہے کہ تنازع کو ختم کیا جائے اور نئی دنیا کی جانب قدم اٹھائے جائیں”۔واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گولن کی گولن ہائٹس شام کا علاقہ تھیں جن پر اسرائیل نے 1967میں قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ قبضہ قائم ہے۔ اس حوالے سے شام کئی بار اپنے علاقے کو واپس حاصل کرنے کے لیے مطالبہ کر چکا ہے لیکن شام کی آواز کو ہمیشہ دبایا گیا اور اسے اسکا حق کبھی نہ دیا گیا ۔گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط تسلیم کرنے کے بدلے امریکہ کو تیل کے کنوایں کا لائسنس تحفے میں ملا اور اب بتایا جا رہا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.