Judges are not responsible for their wife's children
Posted By: Ahmed on 22-06-2019 | 19:14:19Category: Political Videos, Newsجج اپنے بیوی بچوں کے ذمہ دار نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے
کراچی (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ جج اپنے کنڈیکٹ کا ذمہ دار ہے اگر ان کے بچوں کا بیوی کا عمل خراب ہے تو جج ذمہ دار نہیں ہیں،ہاں اگر آپ الزام لگاتے ہیں تو آپ کو ثبوت لا کر دینا ہوگاجج کی ذات پر اگر کوئی لفظ نہیں ہے
تو جج مس کنڈیکٹ کے زمرے میں نہیں آتے فائز عیسیٰ معتبر آدمی ہیں آزاد جج سے حکومت کبھی خوش نہیں ہوتی اور ان کا یہی قصور ہے۔پارلیمانی سسٹم لوگوں کو ڈیلور نہیں کر رہا ہم صدارتی نظام چاہتے ہیں۔آصف زرداری بیمار لیکن بہادر آدمی ہیں جیل جانا اُن کے لئے پہلے بھی بڑی بات نہیں تھی لیکن یہ امتیاز نہیں برتنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ ججز کا احتساب نہیں ہوتا ججز کا احتساب ججز خود کرتے ہیں۔ہر انسٹیٹیویشن سے متعلق شکایت ہوتی ہے ہم وقتاً فوقتاً جیسے میرے وقت میں جوڈیشل پالیسی ہم نے نافذ کی ہوئی تھی تاکہ چیک اینڈ بیلنس رہے اور جلد از جلد لوگوں کے کیسز ڈیسائڈ ہوں اسی لئے موجودہ چیف جسٹس نے بھی ماڈل کورٹس اسٹبلیش کروائی ہیں ۔