Top Rated Posts ....
Search

The Donald Trump heard the final decision

Posted By: Akbar on 22-06-2019 | 07:08:38Category: Political Videos, News


ایران کا مکمل خاتمہ ۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حتمی فیصلہ سُنا دیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے تاہم انہوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر جنگ چھڑی تو اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا. امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ بات کے لیے تیار ہے

لیکن وہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دے گا. اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی تاہم انھوں نے صرف دس منٹ پہلے اپنا ارادہ بدل دیا.ایران کا دعویٰ ہے کہ ایک بغیر پائلٹ کا طیارہ جمعرات کی صبح اس کی فضائی حدود میں داخل ہوا جبکہ امریکہ کا موقف ہے کہ اس کے طیارے کو بین الاقوامی فضائی حدود میں گرایا گیا. دونوں ممالک کے درمیان ایک عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے امریکہ نے حال ہی میں خطے میں تیل کے ٹینکروں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے جوہری پروگرام کی حد میں اضافہ کرے گا.گذشتہ سال امریکہ یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے باہر آ گیا تھا تاکہ ایران کی جوہری سرگرمی پر قدغن لگا سکے‘امریکہ نے ایران کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے. اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پیر کو بین الاقوامی پانیوں میں اڑنے والے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ہم گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے تیار تھے جب میں نے پوچھا کہ اس کارروائی میں کتنی ہلاکتوں کا خطرہ ہے تو ایک جنرل نے جواب میں بتایا کہ سر 150۔لہذا حملے سے دس منٹ پہلے میں نے فیصلہ تبدیل کر دیا.امریکی صدر کا ایک دوسری ٹویٹ میں کہنا تھا ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کا جواب دینے کی مجھے کوئی جلدی نہیں ہے ہماری فوج تیار اور دنیا کی بہترین فوج ہے پابندیاں انھیں تنگ کر رہی ہیں اور گذشتہ رات مزید عائد کر دی گئی ہیں ایران امریکہ اور دنیا کے خلاف کبھی جوہری ہتھیار استعمال نہیں کر سکے گا. صدر ٹرمپ کا اپنا فیصلہ بدلنے کی خبر اخبار نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے دی تھی‘اخبار کا کہنا تھا کہ آپریشن مبینہ طور پر اپنے ابتدائی مراحل’ میں تھا جب ٹرمپ نے امریکی فوج کو رک جانے کا حکم دیا. دوسری جانب ایران نے امریکی ڈرون کا ملبہ اپنے سرکاری ٹی وی پر پیش کردیا ہے.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.