Top Rated Posts ....
Search

Poor Rakhsha Drive has six six daughters of their university level

Posted By: Akbar on 22-06-2019 | 01:36:15Category: Political Videos, News


غریب رکشہ ڈرائیو نے اپنی چھ کی چھ بیٹیوں کو یونیورسٹی لیول تک تعلیم دلواکر پاکستانی معاشرے کی سب سے بہترین مثال قائم کر دی
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تنگ نظری اور قدامت پسند ذہنیت کومات دیتے ہوئے کرا چی کے ایک غریب رکشہ ڈرائیور نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر بلند ہمتی کی شاندار مثال قائم کر ڈالی۔امجد نامی رکشہ ڈرائیور شہرقائد کا رہائشی ہے اور اس کے ہاں چھ بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تاہم اس نے لوگوں اور معاشرے کی باتوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے اپنی تمام بیٹیوں کو یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم دلوائی ہے۔
امجد کی ایک بیٹی آئی بی اے میں بھی زیر تعلیم ہے جب کہ باقی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھ رہی ہیں۔ امجد کا کہناہے کہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے کہ بیٹیوں نے پرائے گھروں میں چلے جانا ہوتا ہے ان پر حد سے زیادہ تعلیمی اخراجات کرنا اتنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے کسی کی باتوں کی پرواہ نہیں کی اور اپنی بچیوں کو خوب پڑھایا ۔ آج میں بہت خوش اور مطمئن ہوں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.