Top Rated Posts ....
Search

Only a female Major General in Pak Army is currently

Posted By: Ahmed on 22-06-2019 | 01:34:59Category: Political Videos, News


پاک فوج میں اس وقت صرف ایک خاتون میجر جنرل ہیںراولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاک فوج میں اس وقت صرف ایک خاتون میجر جنرل ہیں، جن کا نام نگار جوہر ہے۔پاک فوج میں مجموعی طور پر 222 جنرلز ہیں جن میں سے 2 فل جنرل، 27 لیفٹیننٹ جنرل، 159 میجر جنرل اور 34 میڈیکل کور کے جنرل شامل ہیں۔ جنرلز کی اس فہرست میں صرف ایک خاتون نگار جوہر شامل ہیں جن کا تعلق میڈیکل کور سے ہے۔میجر جنرل نگار جوہر حاضر سروس جرنیلوں میں واحد اور مجموعی طور پر جرنیل کے عہدے تک پہنچنے والی پاکستان کی تیسری خاتون ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے تعلق رکھنے والی میجر جنرل نگار جوہر اس وقت پاک ایمریٹس ملٹری ہسپتال کی کمانڈنٹ کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ آرمی میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔ انہیں 9 فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔پاکستان کی تاریخ میں شاہدہ ملک وہ پہلی خاتون تھیں جو میجر جنرل کے عہدے پر پہنچیں، انہیں 2002 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بریگیڈیئر سے ٹو سٹار جرنیل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ وہ پاکستان آرمی کی میڈیکل کور کی ڈپٹی کمانڈر اور پاک فوج کی سرجن جنرل کے عہدے سے 2004 میں ریٹائر ہوئیں۔پاکستان میں ٹو سٹار جنرل کے عہدے پر پہنچنے والی دوسری خاتون شاہدہ بادشاہ تھیں جو 2013 میں ریٹائر ہوئیں۔ ان کا تعلق بھی پاک فوج کی میڈیکل کور سے تھا اور وہ آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے عہدے پر تعینات رہیں۔پاک فوج میں جرنیلوں کی مجموعی تعداد 222 ہے جن میں 2 فور سٹار جنرل (فل جنرل) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود شامل ہیں۔آرمی میں تھری سٹار ججنرلز (لیفٹیننٹ جنرلز ) کی تعداد 27 ہے، اس لسٹ میں سنیارٹی کے اعتبار سے حال ہی میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آخری نمبر پر آتے ہیں۔ آرمی میں میجر جنرلز کی تعداد 159 ہے اور اس فہرست میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور سنیارٹی کے اعتبار سے 58 ویں نمبر پر ہیں۔پاک فوج کی میڈیکل کور کے جرنیلوں کو ایک الگ رتبہ حاصل ہے اس لیے انہیں دوسرے جرنیلوں سے الگ فہرست میں درج کیا جاتا ہے۔مجموعی طور پر پاک فوج کی میڈیکل کور میں جرنیلوں کی تعداد 34 ہے جس میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد پاک فوج کی میڈیکل کور میں واحد تھری سٹار جرنیل ہیں۔اس فہرست میں میجر جنرل نگار جوہر سنیارٹی کے اعتبار سے 14 ویں نمبر پر آتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.