The number of government took place after the fall of opposition
Posted By: Ahmed on 21-06-2019 | 07:22:33Category: Political Videos, Newsاپوزیشن کی شامت کے بعد حکومت کا نمبر لگ گیا : اہم ترین وفاقی وزیرنیب کے شکنجے میں پھنس گئے، چیئر مین نیب کا فوری کارروائی کا حکم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نیب سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں‘۔احتساب کے ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے اس بیان کو یکسرمسترد
کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ بیان حقائق کے منافی ہے، جس سے نہ صرف نیب کا تشخص مجروع ہوا بلکہ فرائض اور محنت سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کے کام کی بھی نفی ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کا مذکورہ بیان جاری تحقیقات پر اثر انداز اور تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔نیب نے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی دی کہ آج تک حکومت کی جانب سے نیب کو احتساب کے لیے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔مذکورہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیپ راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فواد چوہدری کے بیان کی مصدقہ نقل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے حاصل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یہ بیان نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے وعدہ کیا تھا ہم احتساب کریں گے، الحمد اللہ تمام وہ جن کا احتساب کرنا تھا ہم نے کامیابی سے کیا‘۔اس پر صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ آپ احتساب کر رہے یا نیب؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم کر رہے ہیں، اس سے پہلے نیب کہا تھا‘۔بعد ازاں سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ احتساب کا اہم فریضہ نیب سرانجام دے رہی ہے۔