Top Rated Posts ....
Search

I am telling everyone that Miramrna Jina is with Imran Khan now

Posted By: Akram on 21-06-2019 | 07:19:38Category: Political Videos, News


میں سب کو بتا رہی ہوں کہ میرامرنا جینا اب عمران خان کے ساتھ ہےکیونکہ ۔۔۔ پچھلے دنوں تنازعات کی زد میں رہنے والی پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے سب کے دل جیت لئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا مجھ جیسےنوجوانوں کاجینامرنا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے، ہمیں کام کرنے دیں، موجودہ حکومت نے پہلی دفعہ ناداروں، بیواؤں، بچوں کیلئے پہلی دفعہ کوئی بجٹ بنایاگیا ہے۔وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل



نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھ جیسےنوجوانوں کاجینامرنا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، اپوزیشن کے سینئر سیاستدان مشورے دیتے ہیں اور کہتےہیں سیکھیں، اپوزیشن کے سینئر سیاستدان آج ماضی کا راگ الاپ رہے ہیں۔زرتاج گل کا کہنا تھا اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے، ہمیں کام کرنے دیں، کہتے ہیں ماضی میں منصوبہ بندی کرنی چاہیےتھی، اصل میں جب منصوبہ بندی کی ضرورت تھی آپ لوگ ساڑھیاں اورآموں کی پیٹیاں بطور تحفے بھجوانےمیں مصروف تھے۔وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی نے کہا بھارت پاکستان میں خشک سالی چاہتااوریہاں سےساڑھیاں جاتی تھیں، سندھ طاس معاہدہ صرف کتابوں تک رہ گیاہے ، ہمارے سینئر مذاق اڑا رہے ہیں کہ ڈیم کیوں بنا رہے ہیں، آج حالت یہ ہےکہ پاکستان خشک سالی کی طرف جارہاہے، فصل تو دور پینے کیلئے پانی میسرنہیں آرہا۔ان کا کہنا تھا آپ بتائے آپ کے 5 وزرائے خزانہ کیوں تبدیل ہوئے، گزشتہ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں پنجاب میں ہوئیں، آپ سب جاگیردار ہیں،آپ نے آج تک کیا کیا ہے، 70سالوں سے یہاں بجٹ پیش ہوتاہے ۔زرتاج گل نے کہا موجودہ حکومت نےپہلی دفعہ بہترین بجٹ پیش کیا، ناداروں، بیواؤں، بچوں کیلئے پہلی دفعہ کوئی بجٹ بنایاگیا ہے، آپ تو 7مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئے، تب جائز تھا۔انھوں نے مزید کہا بائی الیکشن میں تو ٹکٹ لینے کو کوئی تیار نہ تھا، خیبر میں پیپلزپارٹی کا ایک منتخب ایم این اے تک نہیں، وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا مجھ جیسےنوجوانوں کاجینامرنا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.