Germany France and Spain jointly announced to form a new war plan
Posted By: Kabira on 21-06-2019 | 03:20:32Category: Political Videos, Newsبڑی خبر : جرمنی فرانس اور اسپین نے ملکر نیا جنگی طیارہ بنانے کا اعلان کر دیا ، یہ طیارہ کن خصوصیات کا حامل ہو گا اور اس کا نام کیا ہو گا ؟
میڈرڈ(ویب ڈیسک)جرمنی، فرانس اور اسپین ایک نیا یورپی جنگی طیارہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خبر رساں ادراے اے ایف پی کے مطابق اس سلسلے میں طے پانے والے معاہدے پر تینوں ممالک کے وزرائے دفاع نے پیرس کے قریب ہوا بازی کے ایک میلے میں شرکت کے دوران دستخط کر دیے۔
اس جنگی طیارے کو فیوچر کومبیٹ ایئر سسٹم یعنی (ایف سی اے ایس)کا نام دیا گیا ہے۔ 2040 تک یہ جرمنی کے ٹورناڈو اور یورو فائٹرز کے ساتھ ساتھ فرانس کے رافال جہازوں کی جگہ لے لے گا۔ اس منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ ایک سو ارب یورو لگایا گیا ہے۔