Top Rated Posts ....
Search

Breaking news - Saudi Arabia attack cruise missiles

Posted By: Kabir on 21-06-2019 | 03:19:42Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: سعودی عرب پر کروز میزائل سے حملہ
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ، یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

سعودی عرب پر کروز میزائل کا حملہ کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حوثی باغیوں نے کروز میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزان میں ایک پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں سعودی عرب کے پاور اسٹیشن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بھی سعودی صوبے جزان پر حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ حملہ پاور اسٹیشن پر ہوا اور کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے کروز میزائل حملے کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ امریکی حکام اس حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے باعث بھی خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتی حوثی باغی ماضی میں بھی سعودی عرب پر میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کر چکے ہیں۔سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام کے ذریعے حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی حساس تنصیبات کو کروز میزائل کے ذریعے کے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جانے کا خطرہ ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.