Top Rated Posts ....
Search

UN reinstatement on Pakistan

Posted By: Akbar on 21-06-2019 | 03:16:45Category: Political Videos, News


اقوام متحدہ کا پاکستان پر اعتماد بحال ۔۔۔ پاکستان کو اچانک سالوں سے لگی پابندی سے آزاد کر دیا
نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکاروں کی فیملیز کے پاکستان میں قیام کرنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ 14 جون سے پاکستان کے لیے ’نان فیملی اسٹیشن‘ کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔

خط کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی فیملی پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کیا جاتا ہے جس کے بعد اہلکاروں کی فیملی اب پاکستان میں قیام کرسکتی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت عمل ہے جس کے لیے ہم سب نے ساتھ کام کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے جس کی بنیاد جامع سیکیورٹی پر غور و غوض ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 22 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.