A millionaire actor after hackers' threats
Posted By: Abid on 17-06-2019 | 12:35:50Category: Political Videos, Newsہیکرز کی دھمکیوں کے بعد کروڑوں دلوں میں بسنے والی اداکارہ نے خود ہی عریاں تصاویر شیئر کردیں
نیو یارک(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر موجود معروف شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹس پر نازیبا مواد شیئر کرنا کوئی نئی بات نہیں۔کئی معروف شخصیات کے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کے خلاف منفی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے
امریکی اداکارہ 21 سالہ بیلا تھرون کو بھی حال ہی میں ہیکرز نے دھمکیاں دیں۔ہیکرز نے اداکارہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرکے فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں گے۔ہیکرز کی مسلسل بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی عریاں تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بیلا تھرون کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرکے عریاں تصاویر شیئر کیے جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر ہیکرز کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے اور ساتھ ہی انہیں جواب دینے کےلیے شیئر کی گئی اپنی اسٹوری بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیکرز نے تنگ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی عریاں تصاویر شیئر کردیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والی اور انہیں جن تصاویر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وہ خود ہی اپنی مرضی سے یہاں شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے اس قدم کو بہادری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ چوں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور عوام میں مقبول ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کی تصاویر پر بلیک میل کیا جائے۔اداکارہ نے ہیکرز اور بلیک میلرز کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں جو کرنا ہے کریں، انہوں نے خود ہی وہ تصاویر شیئر کردی ہیں۔اداکارہ نے اپنی قابل اعتراض تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں۔