Tando della dam near drought, river Indus
Posted By: Akbar on 16-06-2019 | 18:04:45Category: Political Videos, Newsتربیلا ڈیم خشک ہونے کے قریب،دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں کمی،تشویشناک خبر سنادی گئی
لاہور (این این آئی)ارسا نے ملک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکردو میں درجہ حرارت میں اچانک غیر معمولی کمی کے باعث برف کا پگھلا ؤرک گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارسا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے اور تربیلا ڈیم خشک ہونے کے قریب ہے۔ دریائے سندھ
میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک کم ہوگئی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 40 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ
اگر پانی کی یہی صورتحال رہی تو 48 گھنٹوں میں تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آجائے گا تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے۔اس وقت منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 45 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 85 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ کو منگلا سے 40ہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے۔