The Pakistani economy has never developed continuously
Posted By: Akbar on 16-06-2019 | 11:33:18Category: Political Videos, Newsپاکستانی معیشت نے کبھی بھی مسلسل ترقی نہیں کی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ پاکستانی معیشت نے کبھی بھی مسلسل ترقی نہیں کی۔ کمزور معیشت ورثے میں ملی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ اس سال حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سود دیا، آئندہ مالی سال سود 3 ہزار روپے ہو گا۔ایک سال بمیں مالیاتی خسارہ 3 ٹریلین ہو گا۔تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر
ہے۔ہم سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں۔پاکستانی معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔میں نے 40 ملکوں کی معیشت پر کام کیا ہے۔حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مسلسل معاشی ترقی حاصل نہیں کی۔ہم بیرونی دنیا کے ساتھ کاروبار کرنا پسند نہیں کرتے۔ہمارے کاروباری طبقے نے ملک سے باہر اچھے تعلقات نہیں بنائے۔ دس سالوں سے ہماری برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا۔جب کہ چین چالیس سال سے مسلسل ترقی کر رہا ہےہم نے 70 سال میں اپنی مصنوعات دنیا کو فروخت نہیں کی۔حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جا سکتا صاف بتا دیا