15 members of PTI are in touch with the National Assembly N League
Posted By: Akram on 15-06-2019 | 09:30:01Category: Political Videos, Newsپی ٹی آئی کے 15اراکین قومی اسمبلی ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 15 اراکین قومی اسمبلی ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہاد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ہم نے نہیں بلایا وہ خود آئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اور بھی ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔ اپنی ممکنہ گرفتاری پر
ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں پستولوں سے ڈر نہیں لگتا تھا۔خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے شواہد مل گئے مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے.خیال رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اپوزیشن میں جیسے بھونچال آ گیا ہے۔ کیونکہ عمران خان نے احتساب کی بات کو آگے بڑھانے اور چوروں ڈکیتوں کو کسی قیمت پر نہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے۔اپوزیشن کی حکومت سے نہ ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل مل رہی ہے۔پہلے نواز شریفجیل میں تھے اب حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی جیل میں ہیںلگتاایسے ہی ہے کہ کچھ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں اور لفظی گولہ باری عروج پہ ہے۔ وزیراعظم
عمران خانکی تقریر کو ن لیگی راہنماﺅں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جو قرض لیتی ہے اس کا تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے، عمران خان صاحب کمیشن بنانے کا شوق پورا کرلیں، گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، نیب سے نہیں گھبراتے، جمہوریت کیلئے قربانیں دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے تقریر کرناتھی تو دن کی روشنی میں کرتے، ہمت ہے تو اسمبلیمیں تقریر کرتے، کبھی کسی صدر، وزیراعظم نے رات کے 12 بجے تقریر نہیں کی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کے وزرا گوشوارے ویب سائٹ پر ڈالیں، حکومت عمران خان کے پاس ہے جس کا انہیں احساس نہیں، وزارتیں، ایجنسیاں، محکمے سب عمران خان کے پاس ہیں۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مشرف دور میں بھی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، آگے بھی دیں گے۔سپیکرقومی اسمبلی اجلاس سے بھاگتے ہیں، احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دبایا جا رہا ہے، جب حکومت فیل ہو جائے تو اپوزیشن کو آگے آنا پڑتا ہے۔ہم عوام کے لیے ہر فورم پر آنے اور حکومت کو اس کے دائرے میں رہنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کرتے رہیں گے۔