Top Rated Posts ....
Search

Tera Gham Mera Gham Ek Jaisa Sanam

Posted By: Abid on 15-06-2019 | 09:20:46Category: Political Videos, News


تیرا غم ، میرا غم ، ایک ہی ہے صنم
لاہور (نیوزڈیسک) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کل جاتی امرا رائے ونڈ میں ہو گی۔ اس پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اورمریم نوازکی ملاقات پرایک ہی تبصرہ کروں گا، تبصرہ یہ ہےکہ تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، یہ دونوں ایک ہی مہم ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہیں۔

یہ چاہتےہیں ابو بچانے میں عوام ہماری مدد کریں اور ساتھ دیں، ابوبچانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا مال بھی بچانا چاہتے ہیں۔ مریم کا کہنا تھا کہ عمران خان کوووٹ زرداری کے کھاتے میں جائے گا ، آج پوچھتا ہوں یہ کس منہ سےایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ کہا تھا کہ مہنگائی کی آگ ن لیگ او پیپلز پارٹی نے ہی لگائی۔ ان دونوں جماعتوں کی مہنگائی کی آگ ہم بجھا رہےہیں، مداری بھی ڈگڈگی بجا کران سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے، لکشمی چوک اورراجہ بازار ڈگڈگی والا ان سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی جسے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبول کر لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کل دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب رائے ونڈ میں موجود نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا جائیں گے۔ جہاں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی موجود ہوں گے۔

ملاقات میں ملک میں ہونے والی سیاسی گرفتاریوں اور اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کے لیے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات ہوئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Sheikh Hasina wajid Arrested?

Sheikh Hasina wajid Arrested?

Views 7 | 06-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.