Top Rated Posts ....
Search

The process of bringing Hassan and Hussein Nawaz back soon

Posted By: Abid on 14-06-2019 | 18:50:23Category: Political Videos, News


حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کی کارروائی جلد شروع ہو رہی ہےاسلام آباد (نیوزڈیسک) : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کے لیے جلد ہی کارروائی شروع کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں

کے پاپا جیلوں میں ہیں، آصف زرداری وفاق کے پیسے سندھ اور وہاں سے بیرون ملک بھیجتے تھے، تفتیش سے بچنے کے لیے اسمبلی کواستعمال کیا جارہا ہے، پاپاؤں کو جیل سے نکالنے کے لیے اسمبلیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن کا الزام ہے وزیراعظم عمران خان اسمبلی نہیں آتے، وزیراعظم عمران خان جب بھی اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، آصف زرداری کی جانب سے5 ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن سےمثبت خبریں آرہی ہیں، اسحاق ڈار،حسین نواز اورحسن نواز کی ملک بدری کی کارروائی جلد شروع ہورہی ہے اسحاق ڈار ملک سے مفرور ہیں، لوٹی رقم اس وقت واپس آئے گی جب اسحاق ڈار وطن واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار واحد وہ شخص ہیں جن کو اکاؤنٹس سے متعلق معلومات ہے، وہ اس وقت کے وزیراعظم شاہدخاقان کے جہاز میں فرار ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے، اپوزیشن اپنارویہ ٹھیک کرلےتومسائل جلدحل ہوجائیں گے، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کیلئے مثبت مذاکرات ہوئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن چاہتا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم نے ہمیشہ بھارت سے مثبت بات چیت کیلئے قدم بڑھائے، بھارت اگر مذاکرات نہیں کرتا تو نقصان اس کا اپنا ہے، بھارت سے مثبت تعلقات کیلئے ہمیشہ پہل کی، بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اچھا ردعمل دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.