The value of rupees can not be handled in the current situation
Posted By: Kabira on 14-06-2019 | 18:49:38Category: Political Videos, Newsموجودہ صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جاسکتا: حفیظ شیخ
کراچی(نیوز ڈیسک ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کمزورمعیشت ورثے میں ملی، موجودہ صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جاسکتا، ملک97 ارب ڈالر کا مقروض ہے، ماضی میں ترقی کیلئے پالیسیاں نہیں بنائی گئیں۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سال حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سود دیا، آئندہ مالی سال سود 3 ہزار ارب روپے ہوگا،
ایک سال میں مالیاتی خسارہ 3 ٹریلین ہوگا، تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر ہے، ہم سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، میں نے 40 ملکوں کی معیشت پر کام کیا ہے۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا ہم نے کبھی مسلسل معاشی ترقی حاصل نہیں کی، ہم بیرونی دنیا کے ساتھ کاروبار کرنا پسند نہیں کرتے، ہمارے کاروباری طبقے نے ملک سے باہر اچھے تعلقات نہیں بنائے، دس سالوں میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، چین مسلسل 40 سال سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان معاشی ترقی طویل مدت نہیں رہی، ہم نے 70 سال میں اپنی مصنوعات دنیا کو فروخت نہیں کی۔