Top Rated Posts ....
Search

Aamir Khan Ki Beti (Daughter) Ko Muhabbat Ho Gayi

Posted By: Ahmed on 14-06-2019 | 12:10:58Category: Political Videos, News


عامر خان کی صاحبزادی ’’ اِرا خان ‘‘ کو بھی محبت ہوگئی۔۔۔ لڑکا کون ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز
ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار ز کے بچے اب جوان ہو چکے ہیں اور خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جبکہ سیف اور سری دیوی کی بیٹی نے فلم انڈسٹری میں اینٹری مار دی ہے تاہم شارخ خان اور عامر خان کے بچے ابھی تیاری کر رہے ہیں ۔عامر خان نے اکثر

مقامات پر ان جذبات کا اظہار کیا کہ وہ درست وقت آنے پر ہی اپنے بچوں کو فلم انڈسٹری میں لائیں گے تاہم ان کی بیٹی ارا خان ویسے ہی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں جس کے باعث ان سے متعلق خبریں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ۔حال ہی میں عامر خان کی صاحبزادی اراخان نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے تاہم دوران ایک نوجوان نے ارا خان سے نہایت ذاتی نوعیت کا سوال کر لیا کہ ” وہ اس وقت کسی سے محبت میں گرفتارہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات ہیں؟ارا خان نے اس نوجوان کے سوال کا جواب دینے کیلئے الفاظ کا استعمال نہیں کیا بلکہ محض ایک تصویر شیئر کر کے تمام سوالات کے جوابات دیدیئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔اراخان نے دراصل سوال کے جواب میں اپنے مبینہ بوائے فرینڈ مشال کرپلانی کے ساتھ نہایت رمانوی انداز میں بنوائی گئی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ دونوں ایک دوسرے سے گہری محبت میں مبتلا ہیں ۔میڈیا میں یہ باتیں زبان زد عام ہیں کہ مشال کرپلانی اور ارا خان ایک ہی کالج میں موسیقی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور وہیں سے ان کے درمیان محبت کا آغاز ہوا ۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عامر خان کی بیٹی کے بارے میں اس طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.