Top Rated Posts ....
Search

This is how such a bad thing is possible in the presence of so many people

Posted By: Kabira on 14-06-2019 | 12:07:29Category: Political Videos, News


یہ تو ہے ہی ایسی بھلا اتنے لوگوں کی موجودگی میں زیادتی کیسے ممکن ہے ۔۔۔۔۔ میشا شفیع کے بعد ایک اور اداکارہ نے نامور شخصیت پر شرمناک الزام لگایا تو پوری فنکار برادری میدان میں آ گئی
لاہور(ویب ڈیسک)سٹیج اداکارہ و پرفارمرشیلا چوہدری اور سنگم تھیٹر کے مالک پروڈیوسرملک نصیر میں ٹھن گئی،ملک نصیر نے ڈرامے کے پورے پیسے بھی نہیں دئیے اورشراب پی کر ساتھیوں سمیت جنسی ہراساں بھی کیا،شیلا چوہدری کا خاوند میڈیا سے گفتگو میں الزام،شیلا چوہدری کا الزام بے بنیاد ہے اس کو پورے پیسے دئیے،

گاڑی بھی لے کردی اس کا اور اس کے شوہر کا رویہ ساتھی اداکاراؤں سے بھی غلط رہا،ملک نصیرکے مطابق سٹیج اداکارہ شیلا چوہدری نے بتایاکہ سنگم تھیٹر کے مالک ملک نصیر نے عید کے ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اپنے دفتر بلایا کہ آکر باقی پے منٹ لے جاؤ جب میں اپنے خاوند کے ہمراہ وہاں گئی تو شراب کے نشے میں دھت ملک نصیر نے اسلحہ کے زورپر مجھ سے زیادتی کی اور میرے خاوند کو مارا پیٹا جس کی درخواست انہوں نے تھانہ فیروزوالا میں دے دی ہے شیلا چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک نصیر اور بھی سٹیج کی کئی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرچکاہے اور اب یہ اس کا وطیرہ بن چکاہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور جانی تحفظ بھی دیاجائے وہ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔شیلا چوہدری کے ان الزامات کے جواب میں سنگم تھیٹر کے مالک پروڈیوسر ملک نصیر نے ایک پریس کانفرنس میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہاکہ شیلا چوہدری اور اس کے خاوند کے الزامات بے بنیاد ہیں شیلا چوہدری میرا عید کا ڈرامہ تیسرے روز ہی چھوڑ کر چلی گئی تھی جس پر مجھے لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا میں سات سال سے سنگم تھیٹر میں ڈرامہ پروڈیوس کررہاہوں میرے ساتھ دیگر اداکارائیں بھی کام کررہی ہیں انہیں آج تک ایسی شکائت نہیں ہوئی۔ ملک نصیر نے کہاکہ میں نے اس کوپوری پے منٹ دی اور گاڑی بھی خرید کردی اس کا اور اس کے شوہر کا رویہ ساتھی اداکاراؤں سے شروع دن سے ہی خراب رہا اور یہ لڑائی جھگڑا کرتے رہے۔ ملک نصیر نے کہاکہ میں نے بھی اپنے نقصان کے ازالہ کے لیئے محکموں کو درخواست دے دی ہے۔اس موقع پر اداکارہ لائبہ بنگش،سونیا و دیگر اداکاروں نے بھی ملک نصیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہاکہ شیلا چوہدری صرف بلیک میلنگ کررہی ہے اس کا رویہ سب فنکاروں کے ساتھ غلط تھا اور اپنی انہی حرکتوں کی وجہ سے ہی وہ ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی۔اداکاروں کا کہنا تھا کہ اس کا زیادتی کا الزام بھی بے بنیاد ہے کیونکہ ملک نصیر کے دفتر میں ہروقت اداکاروں کا رش لگا رہتا ہے تو زیادتی کس طرح ہو گئی۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.