Top Rated Posts ....
Search

Dr. Zakir Naik gave India an answer regarding this

Posted By: Kabir on 14-06-2019 | 07:30:11Category: Political Videos, News


مہاتیر محمد کا دو ٹوک اعلان ۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے بھارت کو ایسا جواب دے دیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی
کوالمپور ( ویب ڈیسک) مطابق مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر

ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامکریسرچ فاؤنڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی جانب سے 2017 میں شہریت دی گئی تھی، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے جون 2017 کو ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔ تاہم اب ملائیشیا کے حکام نے ہندوستانی مبلغِ اسلام ذاکر نائیک کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ملائیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی وزارت داخلہ سے ذاکر نائیک کی گرفتاری کی بابت سوال کیا تھا۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ذاکر نائیک کوالالمپور میں مقیم ہیں۔انہوں نے ہمارے ملک کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ فری ملائیزیا ٹوڈے نے ملائیشیائی وزارت داخلہ کے حوالے سے واضح کیا کہ ہندوستان کی جانب سے وزار ت داخلہ کو ذاکر نائیک کی گرفتاری کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ وہ قانونی طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 51سالہ ذاکر نائیک کے خلاف باقاعدہ الزامات کی فہرست جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ دہشتگردی رائج کررہے ہیں۔ نفرت کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔ انہتا پسندی کی فنڈنگ کررہے ہیں۔ ہندو مت ، عیسائیت اور ہند سمیت مختلف ممالک کے مذہبی فرقوں کی توہین میں لگے ہوئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.