Top Rated Posts ....
Search

Big decision of Prime Minister Imran Khan sitting in Kyrgyzstan

Posted By: Kabir on 14-06-2019 | 07:26:27Category: Political Videos, News


کرغزستان میں بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ ۔۔ 18 جون کو کیا کرنے والے ہیں ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جون کو طلب کرلیا، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس منگل کو صبح ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کو دورہ کرغزستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے.
کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کےقیام کا معاملہ زیر غور آئے گا، وفافی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا. کابینہ کو احساس پروگرام، ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائے گی.کابینہ کواثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت سےآگاہ کیا جائے گا، پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے. کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبرکی تقرری کی منظوری دے گی.اجلاس میں‌ ایف آئی اے، پی ٹی اے تصدیق شدہ کیسز پر کابینہ کا بریفنگ دے گی، نسٹ، میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ایجنڈے میں شامل ہے. بجلی تقسیم ساز کمپنیز میں کام کرنے والے عملے کو مستقل کرنے پربات ہوگی.پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل سینٹر، چینی یونیورسٹی جیانگ سو کا معاہدہ ایجنڈے کا حصہ ہے، کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری دے گی. وفاقی کابینہ کواب تک کے فیصلوں پرعمل درآمد پربریفنگ دی جائے گی.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.