Top Rated Posts ....
Search

Faryal Talpur was also arrested

Posted By: Abid on 14-06-2019 | 07:23:54Category: Political Videos, News


فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کے



وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر کے نیب ٹیم کے حوالے کر دیا تھا اور آج نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع دو سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک نیب نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریال تالپور کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کی عمارت میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں پر رکھا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور فریال تالپور کو وہیں پر رکھا جائے اور تفتیش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ میگا منی لانڈرننگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے اسلام آباد ہای کورٹ میں درخواست ضامنٹ قبل از گرفتاری دائر کی گئی تھی جسے معزز عدالت نے مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کعنے کے احکامات جاری کیے۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری وک اسی روز گرفتار کر لیا گیا تھا اور فریال تالپور کی گرفتاری کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اب ننیب نے فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.