The history of the history of corruption against history
Posted By: Akram on 14-06-2019 | 00:26:49Category: Political Videos, Newsکرپشن کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑاتحقیقاتی کمیشن ۔۔۔ سب سے پہلے ن لیگ کے کس وزیر کی انکوائری ہوگی؟ نام سامنےآگیا
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انکوائری کمیشن میں سب سے پہلے احسن اقبال کا کیس رکھوں گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی، انکوائری کمیشن میں سب کی تحقیقات ہوں گی۔
سکھر سیکشن پر اربوں روپے جبکہ ایک پراجیکٹ میں پچاس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احسن اقبال سے سوالوں کے جواب مانگے تو انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جواب دوں گا، میں روز اسمبلی جاتا ہوں لیکن وہ جواب نہیں دیتے، انہوں نے کہا تھا کہ عدالت لے کر جاؤں گا لیکن وہاں بھی نہیں گے، میں انھیں بھولنے نہیں دونگا۔مراد سعید نے کہا کہ پچھلے دس سال میں قرضے کہاں پر خرچ ہوئے؟ 24 ہزار ارب کا حساب لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے انکوائری کمیشن میں سب سے پہلے احسن اقبال کا کیس رکھوں گا۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 24 ہزار ارب قرضے کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، کمیشن میں جب شواہد آئیں گے پھرانہیں پتہ چلے گا۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سربراہ کوئی بھی ہو کمیشن کومانیٹرعمران خان خود کریں گے، کمیشن میں تمام اداروں کی مدد لی جائے گی، ہوسکتا ہے کمیشن کے نتائج کم وقت میں ہی آجائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کوباپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا، شہبازشریف فون کر کے گرفتاریوں کا حکم دیتے تھے۔ اور اب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انکوائری کمیشن میں سب سے پہلے احسن اقبال کا کیس رکھوں گا