Top Rated Posts ....
Search

The dollar declined to fall down

Posted By: Abid on 14-06-2019 | 00:25:55Category: Political Videos, News


ڈالرنے نیچے گرنے سے انکار کردیا ۔۔ آج مسلسل چوتھے روز قدر میں ہوشربا اضافہ ، روپے کے مقابلے اب قیمت کیا ہوگئی ؟ جانیے
کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر چڑھ گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ



سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار552 پوائنٹس پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 33 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 153 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تھا، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنزکے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں مافیا موجود ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آرھتیوں کے کمیشن پر10 گنا اضافہ کیا ہے، ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔شبر زیدی نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے،حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے مزید کہا کہ دستورمیں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ اور اب خبر آئی ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر چڑھ گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Syria War Update - Syria vs Israel

Syria War Update - Syria vs Israel

Views 29 | 15-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.