The International Sikh community is more than 500 million pounds in Pakistan
Posted By: Akbar on 13-06-2019 | 22:15:44Category: Political Videos, Newsانٹرنیشنل سکھ کمیونٹی پاکستان میں 500 ملین پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : انٹرنیشنل سکھ کمیونٹی پاکستان میں 500 ملین پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی پیٹر ورڈی فاؤنڈیشن کے چیئرمین پیٹر ورڈی نے کہا ہے کہ مذہبی سیاحت کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں سکھوں کی عبادت کے مقامات کے لئے سکھ تاجروں کی طرف سے پاکستان کو 500
ملین پاؤنڈ دئیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل سکھ کمیونٹی برطانیہ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے بھی ملاقات کی۔زلفی بخاری نے سکھ کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان میں مذہبی سیاحت کی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا.پیٹر ورڈی فاؤنڈیشن کے چئیرمین پیٹر ورڈی نے کہا کہ انہوں نے دیگر کاروباری افراد کے ساتھ اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے 500 ملین پاؤنڈ اکٹھے کیے گئے۔ ملاقات میں پاک بھارت سرحد پر بنائے جانے والے پاک کرتارپور راہداری منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا سنگ بنیاد نومبر 2018ء میں رکھا گیا تھا۔سکھ کمیونٹی کے نمائندوں نے پاکستان حکومت کو کارتر پور صاحب کوریڈور کے قیام کے اقدام پر مبارکباد دی۔خیال رہے 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی
موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔۔سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتارپورراہداری کھولنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔سکھ برادری کا کہنا ہے عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے وہ رہتی دنیا تک ہم سنہری حروف میں لکھیں گے۔