Top Rated Posts ....
Search

"Litchi" in India took 53 lives of children

Posted By: Akram on 13-06-2019 | 05:48:10Category: Political Videos, News


بھارت میں ”لیچی” 53 بچوں کی جان لے گئی
بھارت (نیوزڈیسک) : بھارت میں ”لیچی” فروٹ کھانا بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں دماغی بیماری سے دس روز کے دوران 53 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ اس بیماری کا سبب ممکنہ طور پر ”لیچی فروٹ” بتایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اب تک بھارتی ریاست بہار میں لیچی فروٹ سے ہونے والی دماغی

بیماری چمکی بخارکی وجہ سے صرف دس روز میں 53 بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ جبکہ لیچی کھانے کی وجہ سے 40 سے زائد بچے ضلع مظفر پور اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی فروٹ میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے ۔ بچوں میں ہونے والی یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں ہی پیدا ہوتی ہے۔خیال رہے کی اس سے قبل 2014ء میں بھی اسی بیماری کے باعث ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.