Top Rated Posts ....
Search

Suspension of 5 assistant specialists and deploying deployers

Posted By: Akram on 13-06-2019 | 03:14:06Category: Political Videos, News


5 معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل
پشاور (نیوزڈیسک) 5 معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایم پی اے خوش دل خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پانچ مشیروں اور معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا ہے۔معطل ہونے والوں

میں اجمل وزیر، ضیا بنگش، عبدالکریم ، حیات اللی اور کامران بنگش شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اے این پی کے رہنما خوش دل خان نے معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کے اعلامیے کو چینلج کیا تھا کس کے بعد آج پشاور ہائیکورٹ نے اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کے اعلامیے کو معطل کر دیا ہے،اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 27مئی کو 5مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیا تھا لیکن 4مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اجمل وزیر کی حیثیت بطور وزیر برقرار رہے گی جبکہ باقی 4مشیروں سے وزراء کا عہدہ واپس لے لیا گیا ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مشیروں کو وزیروں کا عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کو مشیرسے وزیرتعلیم بنا دیا گیا تھا تاہم انہیں دوبارہ مشیر بنا دیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ 27مئی کو 5مشیروں کو وزراء کا عہدہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیرِ موسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیے جانے

کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ تحریک انساف حکومت نے ہمیشہ اقرباء پروری کی مخالفت کی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے اختیار کو استعمال کر کے اپنے رشتہ داروں یا احباب کو ترقی نہیں دلوا سکتا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.