Top Rated Posts ....
Search

After 30 years of snowfall in Chitral

Posted By: Kabir on 13-06-2019 | 03:12:53Category: Political Videos, News


چترال میں 30 سال کے بعد برفباری ، مقامی افراد حیران رہ گئے
چترال (نیوزڈیسک) : چترال میں جون کے مہینے میں موسم گرما میں تیس سال بعد برفباری ہوئی۔ لوگ نظارہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ موسم گرما میں برف سے موسم میں ایک بار پھر سے سرد ہو گیا۔ ایک طرف جہاں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب چترال میں برفباری سے موسم کافی سہانا ہو گیا۔ چترال میں 30 سال بعد برفباری دیکھ

کر لوگوں کی حیرت کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اپر چترال کے علاقہ کھوت ، اویر اور گرم چشمہ کے بگوشٹ اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش کے بعد برفباری سے ان علاقوں نے سفید چارد اوڑھ لی۔ سرد ہواؤں نے چترال کا موسم انتہائی خوشگوار بنا دیا۔ دوسری جانب گذشتہ روز صبح سویرے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم دوپہر کے وقت پھر سے موسم کافی گرم رہا البتہ ہوائیں چلنے سے وقتاً فوقتاً موسم کی شدت میں کمی آتی رہی۔ گذشتہ روز مری ، ایوبیہ، نتھیا گلی ، سوات، کالام ، مالم جبہ، راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور مضافات میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن اور خنجراب میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی بادل برسیں گے۔دوسری جانب کراچی میں آج ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں صبح سے ہی شدید گرمی ہے اور آج شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، ہوا میں نمی کا

تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق گرم موسم میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز گریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.