Imran Khan Ke Faisle Par Poori Qaum Ash Ash Kar Uthi
Posted By: Ahmed on 12-06-2019 | 23:44:59Category: Political Videos, Newsکرپٹ افراد کے خلاف انکوائری کمیشن بن گیا۔۔۔ یہ کمیشن قرضوں کے علاوہ کن معاملات کی تحقیقات کرے گا؟ عمران خان کے فیصلے پر پوری قوم عش عش کر اُٹھی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کا 7 رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور چیف آرگنائزر کی مشاورت سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹری جنرل ارشدداد نے جاری کیا۔سات رکنی مالیاتی بورڈ تحریک انصاف کے آئین
کے تحت تشکیل دیا گیا ۔نعیم الحق، سردار اظہر طارق، ارشد، سراج احمد، عاطف خان، نسیم الرحمن اور جمال انصاری بورڈ میں شامل ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ، معاون خصوصی شہزاد اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ انکوائری کمیشن سے متعلق امورپرغور کیا گیا ۔اجلاس کے اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کے مسودے پر غور کیا گیا اور پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیشن میں آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی،ایس ای سی پی کے سینئر افسران شامل ہوں گے ۔ کمیشن 2008 سے 2018 تک ملکی قرضوں سے متعلق تحقیقات کرے گا اور کوئی میگا منصوبہ شروع نہ ہونے کے باوجود اتنے قرضے کیوں لیے گئے ، اس بات کا جائزہ لے گا، کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے گاکہ فنڈزکا غلط استعمال کہاں کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیشن میں غیر ملکی سفر اور علاج کے اخراجات پر خزانے کے غلط استعمال کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، کمیشن فرانزک آڈیٹرز اور عالمی ماہرین سے مدد لے سکے گا،کمیشن اورحتمی ٹی او آرز کا اعلان رواں ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔