Cheeni (Sugar) Mehngi Hone Se 66 Arab Ka Faaida
Posted By: Abid on 12-06-2019 | 21:33:05Category: Political Videos, Newsچینی مہنگی ہونے سے جہانگیر ترین گروپ کو66ارب کا فائدہ ہو گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی حکومت کے بجٹ میں چینی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ چینی پر عائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصد تک تجویز کیا گیا ۔ چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ لیکن سیاسی حلقوں میں یہ فائدہ صرف
اورصرف وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیرترین سے منسوب کیا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے 22 ملین ٹن چینی کی پیداوار والے جہانگیر ترین گروپ کو 66 ارب کا فائدہ ہو گا اور یوں جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے جو اخراجات کیے اور اراکین قومی اسمبلی کو جتنے جتنے پیسے دیئے وہ سب سود سمیت واپس مل جائیں گے۔