Top Rated Posts ....
Search

Budget 20-2019; The higher the payout is to pay

Posted By: Abid on 12-06-2019 | 07:13:03Category: Political Videos, News


بجٹ 20-2019ء ; جتنی زیادہ تنخواہ اُتنا زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہو گا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وفاقی حکومت نے گذشتہ روز مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس ہوا۔ موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ

کا حجم 7 کھرب 22 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560ارب روپے ہوگا۔ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیبز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کی کم از کم شرح پانچ فیصد اور زیادہ سے زیادہ پینتیس فیصد ہو گی۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی روپے ہزار انکم ٹیکس کٹے گا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ساڑھے سات ہزار، دو لاکھ روپے تنخواہ پر پندرہ ہزار روپے، ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 23 ہزار پانچ سو اکتالیس روپے، تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 32 ہزار پانچ سو روپے، ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ساڑھے 42 ہزار روپے، چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ساڑھے 52 ہزارروپے، ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 63 ہزار تین سو 33 روپے، پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 74 ہزار پانچ سو 83 روپے، اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے تنخواہ پر 85 ہزار آٹھ سو 33

روپے ٹیکس کی مد میں کٹوتی ہو گی۔ ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے کتنی تنخواہ پر کتنی کٹوتی ہو گی اس حوالے سے درج ذیل ٹیبل ملاحظہ فرمائیے: جبکہ سالانہ تنخواہ پر عائد ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق درج ذیل ٹیبل ملاحظہ کجئیے:

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.